ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کرناٹک۔پنجاب فون لگا کر پوچھ لو، جو بولتا ہوں وہ ضرور ہوتا ہے : راہل گاندھی 

کرناٹک۔پنجاب فون لگا کر پوچھ لو، جو بولتا ہوں وہ ضرور ہوتا ہے : راہل گاندھی 

Sat, 24 Nov 2018 02:58:28    S.O. News Service

بھوپال :23/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش میں ووٹنگ کے لئے اب کچھ ہی دن باقی ہیں۔ ووٹنگ سے پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی نے رائے سین میں کہا کہ مودی جی نے کہا تھا اچھے دن آئیں گے اور ساڑھے چار سال تک عوام نے انتظار کیا، لیکن چند لوگوں کے لئے ہی اچھے دن آئے۔اس سے پہلے انہوں نے جمعہ کو ودیشا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر جم کر حملہ کیا۔ مدھیہ پردیش کے رائے سین میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی اب تقریر کرتے ہیں اور عوام یوں منتظر رہتے ہیں کہ اجلاس کب ختم ہوگا، ایسی صورتحال ہوگئی ؛ کیونکہ انہوں نے اعتماد شکنی  کی ہے۔نوٹ بندی پر خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ سب سے بڑا گھوٹالہ نوٹ بندی ہے۔ اگر نوٹ بندی کالے دھن کے خلاف جنگ تھی تو لائن میں صرف کسان، مزدور اور چھوٹے تاجر کیوں نظر آئے؟ سوٹ بوٹ والے کیوں نہیں نظر آئے۔ مودی نے 3.5 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیئے۔ منریگا چلانے کے لئے سال کے 35 ہزار کروڑ روپے لگتے ہیں۔ ایسے 10 منریگا کے لئے انہوں نے 15 لوگوں کے 3.5 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیئے۔ ریاست کے نوجوان خاص طور پر یہاں اس اسمبلی حلقہ کے نوجوان کہتے ہیں کہ مودی جی یہاں ہماری انڈسٹری بند ہو گئی جو کچھ پہلے یہاں تھا وہ بھی ختم ہو گیا، روزگار ختم ہو گئے۔ یہاں آپ نے کتنی رقم لگائی، لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ملتا۔راہل گاندھی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے ان کے آفس گئے اور انہوں نے کسانوں کی قرض معافی کی بات کہی تو وزیر اعظم نے کچھ نہیں بولا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے کہا تھا ’اچھے دن‘ آئیں گے اور ساڑھے چار سال تک عوام نے انتظار کیا، پھر عوام نے کہا یہ جھوٹ ہے۔ نریندر مودی کے دل سے سچائی نہیں نکلتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انل امبانی، نیرو مودی، وجے مالیا سے پوچھو تو وہ کہتے ہیں ’اچھے دن‘ آگئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں انتخابی مہم ختم ہوئی اور کانگریس پارٹی کی لہر آئی، ویسا ہی مدھیہ پردیش، راجستھان میں اور باقی جگہ پر ہونے والا ہے۔ودیشا کی ایک ریلی میں کانگریس صدر نے کہا کہ جن ریاستوں میں الیکشن ہے، وہاں پر بے روزگاری اور کسانوں کی خراب مالی حالت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔


Share: